لاطینی امریکا کے ملک چلی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے فنکار ہلاک ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق عوامی مقامات پر فن کا مظاہرہ کرنے والے فنکار کی ہلاکت کی خبر پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
پولیس مظالم کے خلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر آگئے، مظاہرین کی توڑ پھوڑ نے میونسپل ہیڈکوارٹر سمیت کئی سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد پولیس نے آنسو گیس شیلنگ کی اور مشتعل مظاہرین کو پانی کی توپیں چلا کر منتشر کیا۔
دوسری جانب چلی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.