بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لادی گینگ کے سرغنہ کی ہلاکت: عثمان بزدار کو سی ٹی ڈی اور پولیس پر فخر

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لادی گینگ کے سرغنہ کی ہلاکت سی ٹی ڈی اور پولیس کا قابل فخر کارنامہ ہے۔

اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ سفاک قاتل کو مقابلے میں جہنم واصل کرنے والے افسر اور اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت افسروں اور اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی معترف ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ لاقانونیت اور دہشت پھیلانے والے ہر گینگ کا ایسا ہی عبرتناک انجام ہوگا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی اور پولیس کےمشترکہ آپریشن میں بدنام زمانہ لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش لادی اپنے ساتھی سمیت مارا گیا ہے، اس گینگ کے خلاف آپریشن کی ہدایت وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے کی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی عمل داری کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی اور پولیس کےمشترکہ آپریشن میں بدنام زمانہ لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش لادی اپنے ساتھی سمیت مارا گیا ہے، اس گینگ کے خلاف آپریشن کی ہدایت وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.