پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے قوم کو روزانہ کوئی نہ کوئی بری خبر سننے کو ملتی ہے۔
پریس کانفرنس میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عوام تو ان سے بالکل خوش نہیں،اب ان کو لانے والے بھی خوش نہیں ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا احتجاج حکومت کو آئینہ دکھانے کے مترادف ہے، شہباز شریف اور بلاول بھٹوکا احتجاج پراتفاق ہوا تو ضرور کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب جیسے بڑے صوبے میں غیر سیاسی لوگوں کو بٹھا دیا گیا ہے، کشمکش میں مبتلا عوام تبدیلی چاہتے ہیں، عوام عمران خان والی تبدیلی نہیں چاہتے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیا کیخلاف کالے قوانین لائے جارہے ہیں، وزیراعظم آئین سازی کیلئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا پسند نہیں کرتے ہیں۔
شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو پہلے دن سے بے توقیر کر دیا گیا ہے، دیکھنےکو تو جمہوریت ہے لیکن قانون سازی کا عمل معطل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اتنے نااہل ہیں کہ ایک نوٹی فکیشن بھی ٹائپ نہیں کرسکتے، صدر پاکستان کا دفتر آرڈیننس فیکٹری بن چکا ہے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو شہید کیساتھ کسی کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے، مریم نواز کا بے نظیر بھٹو شہید کے ساتھ موازنہ نہیں بنتا۔
Comments are closed.