secure hookup site best totally free hookup app best hookup apps that aren't a scam best really free hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن سے پہلے تیسری لیگ وجود میں آ جائے گی: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن سے پہلے تیسری لیگ وجود میں آ جائے گی، امریکی ناظم الامور کو بھی پتہ ہے کہ نون اور شین 2 لیگ ہیں، مجھے خوشی ہے کہ پی ڈی ایم نے احتجاج کے لیے میرے شہر کا انتخاب کیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان خود ہر ہفتے مہنگائی کے مسئلے کو دیکھ رہے ہیں، کوشش ہے کہ ڈالر کی نقل و حمل روکی جائے، اپوزیشن احتجاج کرے لیکن آئین اور قانون کسی کو ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ الیکشن کے قریب مسلم لیگ نون میں نئی صف بندی ہو گی، میں اب نون لیگ کو 2 کے بجائے 3 گروپوں میں تقسیم دیکھ رہا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن جب آئے گا ایک نئی الائنمنٹ ہو گی، شہباز شریف کی اگر کسی سے ملاقات ہوئی ہے تو اچھی بات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی نیوی نے تیسری دفعہ بھارتی نیوی کو شٹ اپ کال دی ہے، پاکستان کی زمینی، فضائی اور بحری افواج چاق و چوبند ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سیاست کو مرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں

وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ آئین و قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا جائے گا تو کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔

شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے دنگا فساد کرنے والے اپنے لیے گڑھا کھو دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.