arduino led hookups hookup hotshot mature hookup Wyoming hookup bbw com hookup Longmeadow

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخ رشید کا لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان

راولپنڈی میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتا ہوں، لڑکے نالائق ہو گئے، جبکہ لڑکیاں آگے نکل گئی ہیں۔

راولپنڈی میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن میں ملٹی پرپز اکیڈمک ہال کا افتتاح کر دیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ الیکشن کے قریب مسلم لیگ نون میں نئی صف بندی ہو گی، میں اب نون لیگ کو 2 کے بجائے 3 گروپوں میں تقسیم دیکھ رہا ہوں۔

کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں جو بھی پلاٹ خالی نظر آئے وہاں کالج اور یونیورسٹیز بنائیں، ان شاء اللّٰہ راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لال حویلی کو بھی مستقبل میں یونیورسٹی کا درجہ دیں گے، بچیوں کو باہر کی ٹاپ یونیورسٹی سے تعلیم دلانے کے لیے لال حویلی کردار ادا کرے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سیاست کو مرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں

وفاقی وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ بچیوں کے کالجز میں ٹرانسپورٹ پر خصوصی توجہ دی ہے اور آئندہ بھی دیں گے، کوئی بچی ایک کلو میٹر سے زیادہ فاصلے پر پیدل نہیں جائے گی۔

شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب ہمارا فوکس اسپتالوں پر ہے، ہولی فیملی اسپتال کو 20 وینٹی لیٹرز دیئے ہیں، نالہ لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ منصوبہ بھی منظور کروایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.