hookup lynchburg va casusl hookup review the hookup game download coyote hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان مذہبی کارڈ کھیلتے ہیں، احسن اقبال

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان مذہبی کارڈ کھیلتے ہیں، کیا ریاست مدینہ میں غیر ملکی تحفے ہڑپ کئے جا سکتے ہیں؟عمران نیازی ریاست مدینہ کے خود ساختہ امیر ہیں۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام فیصلہ کن تحریک چلا کر جعلی حکمرانوں کو گھر بھیجیں، ان نالائقوں کو رخصت نہ کیا گیا تو ملک کے مسائل ناقابل حل ہوں گے۔

مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ حکومت اسٹیٹ بینک کوآئی ایم ایف کا ذیلی دفتربنانے جارہی ہے، یہ ایسے قانون بنا رہے ہیں کہ اسٹیٹ بینک، پارلیمنٹ حکومت کونہیں عالمی اداروں کوجوابدہ ہوگا۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پورا ملک معاشی و اقتصادی بد حالی کا شکار ہے، ایک ایک کر کے پاکستان کے قومی اداروں کو غیر فعال کیا گیا، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے بے توقیر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی، چیف سیکریٹریز، چیئرمین ایف بی آر کو بدلا جا رہا ہے، ہمارے دفاعی ادارے کا دو ہفتوں سے تماشا بنایا ہوا ہے، پاکستان ایٹمی طاقت ہے لیکن دنیا ہنس رہی ہے، کوئی قومی ادارہ ان کی جہالت سے نہیں بچا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے حکومت پر اپوزیشن کی سراغ رسانی اور جھوٹ مقدمات قائم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ووٹرز خود رو رہے ہیں، حکومت پیٹرول مہنگا کر کے مہنگائی کا ایٹم بم گرا رہی ہے، حکمران عیش کر رہے ہیں عوام مہنگائی کے بم سے جل رہے ہیں، دسمبر میں ملک کی تاریخ کا گیس کا بحران آ رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ نون میں قیادت کی کوئی جنگ نہیں، مسلم لیگ چٹان کی طرح متحد ہے، حکومت کی این ایچ اے کی رپورٹ ہماری کارکردگی کے قصیدے پڑھ رہی ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کے اداروں پرحملے کر رہی ہے، نون لیگ کے لیے دہرا معیار بند کیا جائے۔

رہنما مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے نیب اور الیکشن ریفارمز پر پارلیمنٹ میں مذاکرات کئے، حکومت نے خود ہی تمام عمل کو ویٹو کیا، پی ٹی آئی کو پتہ ہے کہ اصلی ووٹوں سے الیکشن نہیں جیت سکتے تبھی یہ لوگ آئندہ الیکشن کو چرانا چاہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.