علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی قوم اور فوج کو آپس میں متصادم کروادیں گے، ان کو ہماری لاشوں پر سے گزرنا ہوگا۔
کراچی میں پیغام پاکستان علاقائی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ پیغام پاکستان نے امن کا پیغام دے کر نوجوانوں کو دہشتگرد بننے سے بچایا۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب فرقہ پرستی اور نفرت ختم ہو گی، ایک مخصوص طاقت چاہتی ہے کہ قوم اور فوج میں دوریاں پیدا کرے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہےکہ قوم کے دل میں فوج کی نفرت پیدا کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈے کے تانے بانے اسرائیل، بھارت سے ملتے ہیں، نوجوان نادانستہ طور پر پروپیگنڈے کا شکار ہورہے ہیں۔
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ غداری اور کفر کے فتوے قبول نہیں کریں گے، ملک میں فساد پیدا نہیں ہونے دیں گے، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں سے کہتا ہوں، مل بیٹھیں، غیرجانبدار انتخابی نظام ضروری ہے۔
Comments are closed.