بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے بابر اعظم کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

قومی کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر عامر جمال نے بھروسہ کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عامر جمال کی جانب سے گزشتہ روز کے میچ کی کچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

عامر جمال نے تصاویر کے ساتھ بابر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آل راؤنڈر عامر جمال کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کر کے آخری اوور دیا۔

کراچی میں 4 میچز کا نتیجہ 2-2 سے برابر ہوا جبکہ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پانچواں میچ کھیلا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دوسری اننگز کے آخری اوور میں عامر جمال کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 6 رنز سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم نے اس فتح کے ساتھ ہی 7 میچز کی سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.