بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مفتی مینک کو پاکستان کی کونسی چیز بھا گئی؟

زمبابوے کے مشہور اسلامی اسکالر اسماعیل ابنِ موسیٰ مینک المعروف مفتی مینک پاکستانی چائے کے متعرف نکلے اور اسے ’نمبر ون‘ قرار دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہائی وے سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی چائے کی تعریف کی۔

زمبابوے سے تعلق رکھنے والے مشہور مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل مینک بھی پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلامی اسکالر ہائی وے پر موجود چائے کے ہوٹل پر بیٹھے ہوئے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ، ’ماشااللہ ہم سُپر مدینہ چائے پی رہے ہیں، پاکستانی ہائی وے پر موجود ایک ہوٹل پر رُکے ہیں، یہاں کی چائے اور لوگ دونوں ہی بہت اچھے ہیں، بہت اچھا تجربہ ہے۔ یہاں کی ثقافت بھی بہت بہترین ہے‘۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرمتحرک رہنے والے مفتی مینک ان دنوں پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے اور ان کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے صوبہ سندھ کا دورہ کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.