بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب اختر نے جیت کے باوجود پاکستان ٹیم میں خامی ڈھونڈ لی

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم کی جیت کے باوجود ٹیم میں ایک خامی ڈھونڈ لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیم نے اچھے طریقے سے ہدف کا دفاع کیا، ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے آخری اوور اچھا کرایا۔ پاکستان ٹیم اچھی جارہی ہے۔

تعریف کے ساتھ ساتھ سابق فاسٹ بولر نے ٹیم کی خامی پر بھی نشاندہی کی۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر کو دیکھنے کی ضرورت ہے جس کی کارکردگی مسلسل پریشان کن ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین ایک مربتہ پھر خاص کارکردگی نہ دکھا سکے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پانچویں میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں تین دو کی برتری حاصل کرلی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.