بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روس نے سلامتی کونسل میں پیش قرارداد ویٹو کردی

روس نے یوکرین کے 4 علاقے ضم کرنے کے خلاف سلامتی کونسل میں پیش کی گئی امریکی قرارداد ویٹو کردی۔

امریکا کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں روسی اقدام کی مذمت اور یوکرین کی سرحدوں میں تبدیلی کو تسلیم نہ کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قرارداد میں 24 فروری تک یوکرین سے روسی فوج کا انخلاء مکمل کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

اس سے پہلے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے 4 علاقے روس میں ضم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب نامعلوم افراد نے نیویارک میں روسی قونصل خانے کی عمارت پر سرخ رنگ کے پینٹ کا اسپرے کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں تاحال کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.