بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا چٹاگانگ میں ٹریننگ سیشن جاری

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کا چٹاگانگ میں ٹریننگ سیشن جاری ہے۔

بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کھلاڑیوں کی نیٹ سیشنز میں خصوصی مشقیں جاری ہیں۔

فیلڈنگ سیشن کے دوران سلپ اور گراونڈ فیلڈنگ پر توجہ دی جارہی ہے۔

ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں قومی اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن تین گھنٹے تک جاری رہے گا۔

بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ ڈھاکا سے چٹاگانگ روانہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 نومبر سے شروع ہوگا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 دسمبر سے ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.