بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں ڈینگی ایک اور جان لے گیا

اسلام آباد میں ڈینگی کا شکار ایک اور مریض دم توڑ گیا ،رواں سال ڈینگی سے جاں بحق افرد کی تعداد 20 ہو گئی ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے مزید 10 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں ۔

پاکستان میں ایک بار پھر ڈینگی بخار نے سر اُٹھا لیا ہے، ملک بھر میں اب تک ڈینگی کے سیکڑوں کیسز سامنے آچکے ہیں جن کی تعداد زیادہ تر پنجاب میں پائی جا رہی ہے، ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ملک بھر کے لوگوں کا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

محکمہ ضلعی صحت کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت 4 ہزار 564 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں ، دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 اور شہری علاقوں میں 4 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں۔

رواں سال اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 2 ہزار 597 لوگ ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی سے 1 ہزار 967 افراد رپورٹ ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.