بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سپریم کورٹ کراچی: گجر، اورنگی نالہ تجاوزات متاثرین کا مظاہرہ

کراچی کے گجر اور اورنگی نالے سے تجاوزات ہٹانے سے متاثر ہونے والے افراد سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری کے باہر پہنچ گئے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق سماعت کے موقع پر چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کمشنر کراچی کی رپورٹ پر سخت اظہارِ برہمی کیا ہے اور کہا ہے کہ جاؤ، سارے شہر کی مشینری اور اسٹاف لے کر نسلہ ٹاور گراؤ۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے بعد کمشنر کراچی محمد اقبال میمن دیگر افسران کے ہمراہ نسلہ ٹاور پہنچ گئے، ان کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اور ڈی سی ایسٹ بھی موجود ہیں۔

متاثرین نے سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے گھر کے بدلے گھر دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

عدالتِ عظمیٰ کے حکم پر شہری انتظامیہ کی جانب سے دونوں نالوں کے اطراف سرکاری زمین خالی کرانے کےلیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد آج اہم مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.