بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اگلے سال مہنگائی کم ہونا شروع ہوگی، سینیٹر فیصل جاوید

حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ مہنگائی نہیں ہے، پوری دنیا میں مہنگائی ہے مگر اگلے سال مہنگائی کم ہونا شروع ہوگی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہاکہ یہ اپوزیشن کیا سوئٹرزلینڈ یا جرمنی کی معیشت چھوڑ کر گئی تھی؟پی ڈی ایم سے ہوگا کچھ نہیں،عوام نے پی ڈی ایم کومسترد کر دیا ہے۔

اسلام آباد / کراچی (جنگ نیوز/ پی پی آئی) پاکستان میں…

حکومتی دعووں کے برعکس ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی،حالیہ ہفتہ مہنگائی میں 1اعشاریہ 81 فیصد اضافہ ہوا،یوں مجموعی شرح 17 اعشاریہ 37 فیصد ہو گئی ۔

فیصل جاوید کاکہنا تھا کہ اپوزیشن نیب سے اپنے کیسزختم کروانا چاہتی ہے، بلز کو مجبوراً مشترکہ اجلاس میں لانا پڑا۔

ان کاکہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے دن سے واضح کردیا کہ وہ این آر او نہیں دیں گے،جبکہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف قانون پاس کرانے کے لیےنیب میں مرضی کی ترامیم کی شرط رکھی تھی۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں عمران خان لوگوں کے ریلیف کے لیے پروگرام لے کر آ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.