پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اِن کیمرہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ ڈی جی آئی ایس آئی ملکی داخلی صورتِ حال کے علاوہ افغانستان، بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر بریفنگ دیں گے۔
آج سہ پہر 3 بجے ہونے والے اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق امور ایجنڈے کا حصہ ہوں گے، ساتھ ہی افغانستان کی موجودہ صورتحال اور اس کے پاکستان پر اثرات کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔
اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک شرکت کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری سمیت ارکان پارلیمنٹ اور وزرا بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔
Comments are closed.