بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی اسمبلی کے 7 حلقوں کے امیدوار عمران خان کی اپیل

آج ہونے والے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے 7 حلقوں سے امیدوار سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پولنگ شروع ہونے کے تقریباً 2 گھنٹے بعد پیغام شیئر کر دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں عمران خان نے اپیل کی ہے کہ ان تمام حلقوں میں جہاں آج ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ہر فرد نکلے اور اپنے ووٹ کا حق استعمال کرے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مجرموں کے ٹولے سے حقیقی آزادی کا یہ ایک ریفرنڈم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم، الیکشن کمیشن اور ’نامعلوم افراد‘سب سے نبرد آزما ہیں۔

قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

واضح رہے کہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

کراچی، ملتان، فیصل آباد، ننکانہ، پشاور، مردان اور چارسدہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.