بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ووٹر لسٹوں پر تحفظات ہیں: فرخ حبیب

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ووٹر لسٹوں پر تحفظات ہیں، رانا ثناء اللّٰہ نے دو بار ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ لوگوں میں بجلی کے بل ادا کرنے کی سکت نہیں، عام آدمی کی تو انہوں نے کمر توڑ دی ہے اور اسحاق ڈار کو بلا لیا۔

فیصل آباد میں فرخ حبیب نے پولنگ اسٹیشن 227 پر ووٹ بھی کاسٹ کیا۔

واضح رہے کہ این اے 108 فیصل آباد میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔

قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

اس نشست سے سابق وزیرِ اعظم عمران خان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر عابد شیر علی پی ڈی ایم کے امیدوار ہیں۔

این اے 108 فیصل آباد کی یہ نشست پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.