قصور کی تحصیل چونیاں میں پولیس نے پانچ سال کے بچے کے اغوا اور قتل کا معمہ حل کرلیا، قتل کے الزام میں بچے کی تائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمہ بشریٰ بی بی نے اعتراف جرم کرلیا ہے، پولیس سی سی ٹی وی وڈیو کی مدد سے ملزمہ کے گھر تک پہنچی، ملزمہ نے گھر میں پانچ سالہ فرمان کے جوتے چھپا رکھے تھے جس پر پولیس کو شک گزرا۔
ڈی پی او قصور عمران کشور کا کہناہے کہ پولیس نے بچے کی تائی کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے، ملزمہ بچے کے والد عرفان کی شادی اپنی بہن سے کروانا چاہتی تھی۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے گھر سے فرمان کے جوتے ملے تھے، جو والدہ نے شناخت کیے۔
ڈی پی او افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال کا معصوم فرمان ذاتی رنجش کی بھینٹ چڑھ گیا۔
Comments are closed.