مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے قرض واپسی سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے دعوؤں کو حقائق کے منافی قرار دے دیا۔
ایک بیان میں پرویز رشید کہا کہ ن لیگ کے دور میں قرض سے بنے قومی اثاثوں کی مالیت قرضوں سے کئی گنا زیادہ ہے، قرضوں سے بنائے گئے اثاثے قومی پیداوار میں اضافے اور روزگار فراہمی کا سبب بن رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جو قرض لیے وہ کون کھا گیا، اس سوال کا جواب ملنا چاہیے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ن لیگ نے ڈھائی سال میں 20 ہزار ارب اور موجودہ حکومت نے 35 ہزار ارب روپے واپس کیے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 15 ہزار ارب روپے انفرااسٹرکچر، سڑکوں اور اسکولوں پر لگا دیتے تو ملک بدل جاتا۔
Comments are closed.