لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو قبرستانوں کی دیکھ بھال کیلئے مناسب افرادی قوت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے قبرستان کی تعمیر اور دیکھ بھال کے معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو مناسب افرادی قوت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق شہریوں کے ذرائع آمدن کم ہونے پر تدفین کے معاملات میں مشکلات کا سامنا ہے لہذا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور سماجی ادارے تدفین میں سہولت کیلئےکردار ادا کریں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ کم آمدن والوں کو سہولت دی جائے تاکہ باوقار طریقہ سے تدفین ہوسکے۔
عدالتی فیصلے میں ہدایت کی گئی کہ لاہور کے ماڈل قبرستان کی طرز پر فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی میں بھی قبرستان بنائےجائیں۔
Comments are closed.