hookup Blooming Grove free messege hookup sites california hookup bar asian girls hookups skateboards shirts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قانون سازی مکمل کریں ورنہ بلدیاتی الیکشن کا اعلان کردیں گے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی کے لیے پنجاب کو دی گئی دسمبر کے پہلے ہفتے تک آخری مہلت ختم ہوگئی، ای سی پی نے بلدیاتی انتخابات کروانے کا عندیہ دے دیا۔

الیکشن کمیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ قانون سازی مکمل کریں ورنہ بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیں گے۔

این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت سے متعلق مبینہ ویڈیو کا فرانزک کرانے اور ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کی مدت ختم ہو جانے کے بعد تحقیقاتی اداروں نے مزید مہلت مانگ لی، کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر ذمہ دار کامیاب امیدوار ہی ٹھہرا تو اسے نااہل کر دیں گے۔

الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ 30 نومبر تک قانون سازی مکمل کرنے کا حکم دیا تھا، مزید ایک ہفتےکی مہلت دے رہے ہیں۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن نہ ملا تو موجودہ ایکٹ کے تحت نئی حلقہ بندیوں کا کام شروع کردیں گے۔

موجودہ بلدیاتی اداروں کی مدت 31 دسمبر کو ختم ہورہی ہے،خیبرپختونخوا کے17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر کو ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.