بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلیا: پکنک منانے والے خاندان کی کار میں اژدھا داخل ہوگیا

ایک آسٹریلوی خاندان جو کہ ریاست کوئنز لینڈ میں پکنک منانے گیا ہوا تھا، اس وقت حیران رہ گیا جب وہ واپس جانے کے لیے اپنی کار کے قریب پہنچا تو انکی کار کے ریئر ویو مرر (پیچھے کی جانب دیکھنے والے آئینے) پر ایک اژدھا لٹکا ہوا تھا۔

جس کے بعد اس خاندان نے رینگنے والے جانوروں کے ایک ماہر کو بلوایا جس کی مدد سے اسے دوبارہ اس کے ماحول میں لے جاکر چھوڑا گیا۔

ایک ایسا روبوٹ تیار کرنے جارہے ہیں جو ہوٹل، شاپنگ مالز اور دیگر عوامی مقامات پر کام کریں گے، کمپنی کا موقف

اس حوالے برسبین نارتھ کے اسنیک کیچر ادارے (سانپوں کو پکڑنے والے سپیرے یا اس کام کے ماہر ادارے) کے ڈائریکٹر جوش کیسل نے بتایا کہ ان کے ایک سپیرے نے اس خاندان کی جانب سے بلائے جانے پر ان سے رابطہ کیا اور اس چار فٹ لمبے اژدھے کو پکڑ کر واپس جنگل میں چھوڑ دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اژدھا بظاہر ان کی کار کی کھڑکیوں کے ایک ٹوٹے ہوئے شیشے میں موجود جگہ سے اندر داخل ہوا۔

جوش کیسل نے مزید بتایا کہ عموماً اس جگہ سے سانپوں یا اژدھے کی موجودگی کے حوالے سے شاذ ونادر ہی کالز آتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.