بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ دبئی میں ٹائٹلز جیتنے کیلئے پُرعزم

پاکستانی باکسر عثمان وزیر اور آصف ہزارہ 15 دسمبر کو دبئی میں ورلڈ باکسنگ کونسل کے زیرِاہتمام میڈل ایسٹ ٹائٹل اور ایشین ٹائٹل کے لیے فائٹ کریں گے۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فائٹ میں اپنے مدمقابل افریقی باکسرز کو شکست دیں گے۔

گلگت بلتستان کے عثمان وزیر 66 کلو گرام کیٹیگری کی ویلٹر ویٹ فائٹ میں تنزانیہ کے روسٹا سے میڈل ایسٹ ٹائٹل کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے آصف ہزارہ 52 کلوگرام کیٹیگری کی سُپر فلائی فائٹ میں یوگینڈا کے بین نوسوبوگا کیخلاف رِنگ میں اتریں گے۔

دبئی میں دونوں باکسرز کوچ محبوب احمد نورزئی کے ساتھ 7 ہفتے سے ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

ایشین چیمپئن پاکستانی باکسر عثمان وزیر اب تک 6 انٹرنیشنل فائٹس جیت چکے ہیں۔

گزشتہ سال عثمان وزیر نے اسلام آباد میں انڈونیشین باکسر کو شکست دیکر ایشین ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.