بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک انصاف نے شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا سے خالی سینیٹ کی نشست کے لیے شوکت ترین کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے۔

شوکت ترین کو سینیٹ نشست کےلیے پارٹی ٹکٹ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عامر کیانی نے جاری کیا ہے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کےلیے سینیٹ نشست چھوڑنے والے ایوب آفریدی کو وزیراعظم عمران خان نے اپنا مشیر بنالیا۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا سے سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے کل کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

سیینیٹ کی یہ نشست پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی، جنہیں بعد ازاں وزیراعظم کا مشیر برائے اوورسیز مقرر کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.