hookup Cresskill New Jersey galaxy s10 stereo hookup 2010 free hookup apps my senior hookup reviews

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غیرقانونی تعمیرات کو ریگولائز کرنے کا آرڈیننس گورنر سندھ کو بھجوادیا گیا

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں غیر قانونی رہائشی تعمیرات کو ریگولائز کرنے کے آرڈیننس  کا مسودہ گورنر سندھ کو بجھوا دیا، ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے گا، آئین کے آرٹیکل 128 کے تحت گورنر کو آرڈیننس ارسال کیا گیا ہے۔

سندھ کمیشن فار ریگولائزیشن آف کنسٹرکشن کا اطلاق پورے سندھ پر ہوگا۔

مسودے کے مطابق آرڈیننس کا اطلاق کنٹونمنٹ اور وفاق کے زیر کنٹرول زمینوں پر نہیں ہوگا، مشیر قانون، سیکریٹری بلدیات و ٹاؤن پلاننگ اور آباد کا چیئرمین کمیشن کے ممبر ہوں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ امید ہے وہ لوگ جو ایک پاکستان کی بات کرتے ہیں ان کے قول و فعل میں تضاد نہیں ہوگا۔

آرڈیننس کے مسودے کے مطابق کمیشن ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے سکتا ہے، کمیشن کی سفارش پر غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، کمیشن کو بلڈر پر جرمانہ طے کرنے کا اختیار ہوگا۔

مسودے کے مطابق  20 سال کے تجربے والا آرکیٹکٹ اور  وکیل کمیشن کے ممبرز ہوں گے، کمیشن غیر قانونی تعمیرات کروانے والے افسران کے خلاف کیسز کے اندراج کا حکم دے سکتا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن شیخانی نے کہا کہ ہم بھی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ہیں ، پارکس، نالوں پر اور رفاعی پلاٹوں پر تعمیرات نہیں ہونی چاہیے۔

آرڈیننس مسودے کے مطابق کمیشن کسی بھی صوبائی محکمے کے افسر یا ریکارڈ طلب کرسکتا ہے، کمیشن کو عدالتی اختیارات حاصل ہوں گے، کمیشن غیر قانونی تعمیرات کی ریگولائزیشن کا فیصلہ 60 روز میں کرے گا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر کمیشن ریگولرائزیشن کا حکم واپس لے سکتا ہے۔

مسودے کے مطابق آرڈیننس کے تحت کسی بھی حکم نامے کو چیلنج نہیں کیا جاسکے گا، عارضی طور پر پورے سندھ میں انسداد تجاوزات آپریشن روک دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.