بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قاضی حسین میڈیکل کمپلیکس میں غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات مکمل

ڈی جی اینٹی کرپشن عثمان زمان کا کہنا ہے کہ قاضی حسین میڈیکل کمپلیکس میں غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہے، ہم نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ریکوری کے لیے چیف سیکریٹری سے اجازت مانگ لی۔

جیونیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے عثمان زمان نے کہا کہ قاضی حسین احمد کمپلیکس میں 7 انکوائریوں پر تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں جعلی کاغذات پر9 ایسے ٹیکنیشن بھرتی ہوئے جن کا محکمہ صحت کے پاس کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں۔

ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ  9 ٹیکنیشن، ایک سینئر کلرک، دیگر غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، جبکہ گریڈ 19 اور 20 کے افسران، بورڈ  آف گورنرز، و دیگر افراد کے خلاف الزامات ثابت ہوچکے ہیں۔

اسپتال ڈائریکٹر نے کہا کہ برطرف ملازمین سے ریکوری کے لیے درخواست ڈی پی او کو بھیج دی، جبکہ گریڈ ایک تا 20 کی بھرتی کے لیے محکمانہ تحقیقات شروع کردی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.