بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کھوٹے سکے لے کر آزاد کشمیر میں خوار ہو رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا  کہنا ہے کہ عمران خان کھوٹے سکے لے کر آزاد کشمیر میں خوار ہو رہے ہیں۔

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شیخ رشید، شاہ محمود آئندہ انتخابات میں ڈوب جائیں گے۔

نیّر بخاری نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا انتہائی حساس معاملہ ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان بتائیں کتنا چندہ لیکر بھارتی پائلٹ کو وی وی آئی پی پروٹوکول سے روانہ کیا۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ مودی کا مداح کلبھوشن کا وکیل کیسے کشمیریوں کا خیر خواہ بنے گا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو علم ہے عمران نیازی کا یوم حساب قریب ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.