ڈی جی اینٹی کرپشن عثمان زمان کا کہنا ہے کہ قاضی حسین میڈیکل کمپلیکس میں غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہے، ہم نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ریکوری کے لیے چیف سیکریٹری سے اجازت مانگ لی۔
جیونیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے عثمان زمان نے کہا کہ قاضی حسین احمد کمپلیکس میں 7 انکوائریوں پر تفتیش جاری ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ 9 ٹیکنیشن، ایک سینئر کلرک، دیگر غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، جبکہ گریڈ 19 اور 20 کے افسران، بورڈ آف گورنرز، و دیگر افراد کے خلاف الزامات ثابت ہوچکے ہیں۔
اسپتال ڈائریکٹر نے کہا کہ برطرف ملازمین سے ریکوری کے لیے درخواست ڈی پی او کو بھیج دی، جبکہ گریڈ ایک تا 20 کی بھرتی کے لیے محکمانہ تحقیقات شروع کردی گئی۔
Comments are closed.