what is hud hookup app hookup Mansfield Center is there a real hookup app charlotte hookup bars

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیٹف کے 34 میں سے 32 ایکشن آئٹمز کو ہم نے پورا کیا، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ہم حکومت میں آئے تو بلیک لسٹ میں جانے کا شدید خدشہ تھا، ہم نے فیٹف کے 34 میں سے 32 ایکشن آئٹمز کو مکمل کیا۔

ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو اب تک کا سب سے چیلنجنگ ایکشن پلان دیا گیا لیکن حماد اظہر، فیٹف رابطہ کمیٹی اور افسران نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔

گزشتہ اجلاس میں پاکستان نے 34 میں سے 32 شرائط پر پہلے ہی عمل درآمد کردیا تھا، اس مرتبہ تمام 34 نکات پر عمل درآمد کردیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے فیٹف ٹیم کا دورہ بھی کامیابی سے مکمل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ایکشن پلان پر کام مکمل ہونے کی تصدیق کے لیے فیٹف ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ فیٹف نے بارہا میری حکومت کے کام اور سیاسی عزائم کی تعریف کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.