جمعہ24؍ربیع الاول 1444ھ21؍اکتوبر 2022ء

فیٹف پر پاکستان کی کوششوں اور پیش رفت کو تسلیم کرتے ہیں، امریکا

پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے باہر آنے پر امریکی ردعمل سامنے آگیا۔

واشنگٹن میں امریکی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ  پاکستان کی کوششوں اور پیش رفت کو تسلیم کرتے ہیں۔ 

امریکی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے دیے ہوئے اہداف میں کمی کو پورا کیا۔ ان کوششوں کے باعث پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکلا۔  

امریکی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اینٹی منی لانڈرنگ اور کاؤنٹر فنانس ٹیررازم کے خلاف اقدامات جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.