جمعہ24؍ربیع الاول 1444ھ21؍اکتوبر 2022ء

ٹیم پاکستان کی بھارت سے ٹاکرے کےلیے بھرپور تیاری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا اتوار کو ہوگا، جس کی تیاری کے لیے پاکستان ٹیم نے میلبرن میں جم ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔

اس دوران محمد نواز کی لگائی ہٹ شان مسعود کے سر پر لگی، صورتحال نارمل ہے، سی ٹی اسکین کی رپورٹ کے مطابق چوٹ سطحی ہے، کل دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔

آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں ٹیم پاکستان اپنی مہم کا آغاز اتوار کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔

قومی ٹیم نے اس کی تیاری کے لیے میلبرن کرکٹ گراونڈ میں 3 گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن کیا، جہاں وقفے وقفے سے بوندا باندی بھی ہوئی،کھلاڑیوں نے بولنگ اور بیٹنگ کی جم کے پریکٹس کی۔

شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور محمد حارث نے مکمل ردھم کے ساتھ بولنگ کی، قومی بیٹرز کو بھی انہیں کھیلنے میں کچھ دقت پیش آئی۔

پریکٹس کے دوران محمد نواز کی لگائی ہٹ شان مسعود کے سر پر لگی اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں شان مسعود کا معائنہ کیا گیا، ٹیسٹ لیے گئے جن کی رپورٹ کلیئر آئی ہے، سی ٹی اسکین کی رپورٹ کے مطابق چوٹ سطحی ہے۔

دوسری جانب ٹریننگ سیشن کے دوران کپتان بابر اعظم نے مینٹور میتھیو ہیڈن سے مشاورت بھی کی۔

ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ اتوار کو ہوگا، میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.