ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگرد ہلاک کردیے

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر متنی میں آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں پیش آیا۔

ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے، دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.