اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

پشاور سے جدہ کے مسافر کے قبضے سے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد

ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے عملے نے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے منشیات کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے جدہ جانے والے پہنچنے والے مسافر کے سامان سے 1461 گرام سے زیادہ آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان کے مطابق مسافر صاحب دین نے آئس ہیروئن ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.