اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا قومی ٹیم کیلئے پیغام

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بھارت کے خلاف کھیلے جا رہے میچ سے متعلق قومی ٹیم کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا عزم بلند اور مورال ہائی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انشاء اللّٰہ قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کو شکست دے گی، قومی کرکٹ ٹیم کی فتح کے لیے دعاگو ہوں۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ شائقین سے مکمل بھر چکا ہے جہاں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم اور بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ فائنل میچ کی حیثیت رکھتا ہے، امید ہے کہ فتح پاکستان کی ہو گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے میلبرن گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.