اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

روہت شرما بھارتی ٹیم کیلئے اچھے کپتان نہیں: عاقب جاوید

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ روہت شرما بھارتی ٹیم کے لیے اچھے کپتان نہیں ہیں۔

’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ سارو گنگولی نے بھارتی کرکٹ کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سارو گنگولی کے بعد ایم ایس دھونی نے اس مائنڈ سیٹ کو آگے بڑھایا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاک بھارت ٹاکرا میلبرن میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.