اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

لانگ مارچ کی تاریخ جمعرات یا جمعہ کو دونگا، عمران خان

long march

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران الیکشن نہیں کرائیں گے۔ اپنے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان جمعرات یا جمعہ کو کروں گا، بیک ڈورچینل سے ہمیشہ بات چیت ہوتی رہتی ہے، مجھے بیک ڈورمذاکرات کا کوئی نتیجہ نظر نہیں آرہا۔

عمران خان کا تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روپیہ گرتا ہے تو ان کو کوئی فکر نہیں، جب سے امپورٹڈ حکمران آئے ہیں انہوں نے میری پارٹی ختم کرنے کی کوشش کی، انہوں نے میڈیا ہاؤسز کے ساتھ مل کر میرے خلاف پروپیگنڈا کیا، جب عوام باہر نکلی تو ان کو خوف آنا شروع ہو گیا۔

تحریک انصاف کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن نے کمزور حلقے چنے تھے، کراچی میں دھاندلی قوم کے سامنے ہے، وہاں کچھ نہیں ہوگا یہ ملے ہوئے ہیں، انہوں نے جو طریقے اختیار کیے کبھی نہیں ایسا دیکھا تھا، شائد بھارت کے جاسوس سے ایسا سلوک ہوتا ہو، جو کچھ ہو رہا ہے جمہوری دورمیں کبھی نہیں دیکھا، شہبازگل پر تشدد دیکھ کر ردعمل دیا تھا، شہبازگل پرجنسی تشدد کیا گیا، میں تویقین نہیں کر رہا تھا جب تصویریں دکھائی تب مجھے اندازہ ہوا، اعظم سواتی پر تشدد، ہرفورم پر لیکر جائیں گے، مجھے افسوس ہے عدلیہ نے کسٹوڈیل تشدد پر سوموٹو نہیں لیا، اگر عدلیہ اس وقت سوموٹو لیتی تو اعظم سواتی پر تشدد نہ ہوتا۔

You might also like

Comments are closed.