اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئرلینڈ کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں آئر لینڈ کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے میچ میں آئر لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر آئر لینڈ کے کپتان اینڈی بالبرنی نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ اسکور کر کے حریف ٹیم پر دباؤ بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے میچ سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کے کپتان کا کہنا ہے کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم پہلے بولنگ ہی کرتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.