ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

مکیش امبانی نے یو اے ای میں مہنگا ترین گھر خرید لیا

کھرب پتی بھارتی تاجر مکیش امبانی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مہنگا ترین گھر خرید لیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بزنس مین نے کویتی تاجر محمد الشایا کے خاندان سے پام جمیرا خریدا ہے۔ 

بتایا جارہا ہے کہ میکش امبانی نے دو جائیدادیں مجموعی طور پر تقریباً 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالر (35 ارب 59 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں خریدی ہیں۔ 

خیال رہے کہ مکیش امبانی بھارت کی دوسری امیر ترین شخصیت ہیں، جن کی جائیداد کا تخمینہ 84 ارب ڈالر لگایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی بزنس مین اس وقت اپنے ملک سے باہر جائیدادیں خریدنے میں مصروف ہیں، وہ بیرون ملک اپنا دوسرا مسکن بنانے کی تلاش میں ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی نے گزشتہ برس برطانیہ میں نامور کنٹری کلب خریدا تھا جبکہ وہ اس وقت نیو یارک میں گھر خریدنے کے لیے 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر میں جائیداد ڈھونڈ رہے ہیں۔ 

سال 2022 کی دنیا بھر کی امیر ترین شخصیات کی فہر ست میں پہلے 10 نمبروں پر راجمان کاروباری شخصیات جن کی دولت سے متعلق جان کر ہر کوئی دھنگ ہ جائے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے رواں برس کے آغاز میں دبئی میں 8 کروڑ ڈالر کی جائیداد خریدی تھی۔ 

اس کے بعد ہی انہوں نے پام جمیرا بیچ پر 8 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی ایک اور جائیداد خرید لی جو اس شہر کی اب تک فروخت ہونے والی مہنگی ترین جائیداد ہے۔

دوسری جانب دبئی کے لینڈ ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں پام جمیرا بیچ میں ایک گھر کے لیے مجموعی طور پر 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کی لین دین ہوئی ہے تاہم اس میں خریدار کا نام سامنے نہیں آیا۔ 

ادھر ریلائنس گروپ کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی تبصرہ بھی سامنے نہیں آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.