فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ میں دائر نظرِ ثانی درخواست کی سماعت شروع ہو گئی۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس امین الدین خان بینچ کا حصہ ہیں۔
اٹارنی جنرل منصور اعوان، الیکشن کمیشن کے حکام، پیمرا اور پی ٹی آئی کے وکلاء عدالت میں موجود ہیں۔
وفاق کا نظرِ ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
واضح رہے کہ انٹیلی جنس بیورو اور پیمرا کے بعد وفاق نے بھی فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ میں دائر نظرِ ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا نظرِ ثانی درخواست واپس لے رہے ہیں۔
وفاق نے بذریعہ وزارتِ دفاع سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنے سے متعلق نظرِ ثانی کی درخواست دائر کی تھی۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے وکیل نے مقدمے میں التواء کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، الیکشن کمیشن، اعجاز الحق اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
Comments are closed.