جمعرات 11؍ربیع الاول 1445ھ28؍ستمبر 2023ء

ٹیکس سے متعلق کیس: دلائل نہ دینے پر نظرِ ثانی کی درخواست مسترد

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائر عیسیٰ نے ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے دلائل نہ دینے پر نظرِ ثانی درخواست مسترد کر دی۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ دلائل نہ دینے پر وکیل پر برہم ہو گئے۔

چیف جسٹس پاکستان نے وکیل فیاض شیرازی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیس کے میرٹ پر دلائل دیں، بتائیں آپ کی درخواست قابلِ سماعت ہے؟

وکیل فیاض شیرازی نے کہا کہ ہمارا کیس زائد المیعاد ہے۔ 

سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو تمام آرڈرز اور نوٹیفکیشنز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت آپ کا کیس سننا چاہتی ہے آپ کہہ رہے ہیں کہ زائد المیعاد ہے،  آپ کلرک نہیں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے یہ بھی کہا کہ آپ کا بڑا احترام ہے کیونکہ آپ سینئر وکیل ہیں اور آپ کا بڑا مرتبہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.