جمعرات 11؍ربیع الاول 1445ھ28؍ستمبر 2023ء

جنوبی افریقی کپتان کا بھارت سے وطن واپس جانے کا فیصلہ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما بھارت سے وطن واپس جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیمبا باووما خاندانی وجوہات کی بنا پر وطن واپس جا رہے ہیں، وہ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز نہیں کھیلیں گے۔

جنوبی افریقا کے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچز شیڈول ہیں جن میں ایڈن مارکرم ٹیم کی قیادت کریں گے۔

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم رواں ہفتے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچی تھی۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہو رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.