
معروف بینڈ اسٹرنگز کے سابق اراکین فیصل کپاڈیا اور بلال مقصود ناظرین کو دبئی کے سنسی خیز سفر پر لے جائیں گے، شہر کے منفرد تجربات اور پُرکشش مقامات دکھائیں گے، جہاں تمام عمر کے افراد جاسکتے ہیں۔
مہم کا مقصد سیاحوں کے لیے دبئی میں دستیاب آفرز کی وسیع رینج کو فروغ دینا ہے۔ یوٹیوب سیریز کا مقصد دبئی کے پُرکشش مقامات اور پاکستانی ٹریولرز سے متعلق ان مقامات سے دل چسپی کو اجاگر کرتی ہے۔
مہم کا حتمی مقصد زیادہ سے زیادہ پاکستانی سیاحوں کو دبئی شہر کی خُوبصورتی، سہولیات اور دلکشی کو دریافت کرنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
سیریز تین اقساط پر مبنی ہے، ہر قسط 9 منٹ دورانیہ کی ہوگی، جو پاکستانی ٹریولرز کو شہر کی متاثر کن تاریخ، جدید فن تعمیر اور تفریح کے شاندار آپشنز سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دیتی ہے۔
مداح فیصل کپاڈیا اور بلال مقصود کی نظروں سے دبئی کی متحرک ثقافت کو دیکھیں گے، جو ان کے گزشتہ دورے سے اب تک شان دار تبدیلی سے گزر چکی ہے۔ فیصل اور بلال متعدد سرگرمیوں بشمول ٹاپ گالف، براس مانکی پر گیمنگ اور اسکائی ویوز ایج پر واک اور یہاں تک کہ سنسنی خیز آٹو ڈوم ڈرائیونگ کا تجربہ کریں گے۔
اس بارے میں بات چیت کرتے ہوئے فیصل کا کہنا تھا کہ دبئی نے ہمیشہ ہمارے دلوں میں خصوصی جگہ بنائی ہے۔ 2012 سے دبئی میں رہائش اختیار کرنے کے بعد سے بلال کو دوبارہ شہر سے متعارف کرانا ایک حیرت انگیز تجربہ تھا، جسے میں اپنا دوسرا گھر کہتا ہُوں۔
ہمیں امید ہے کہ یہ سیریز پاکستانی سیاحوں کو دبئی کے حیرت کدوں کو دریافت کی ترغیب دے گی۔ بلال مقصود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس سے قبل بہت مرتبہ دبئی میں پرفارم کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، لیکن اس بار مجھے اپنے دوست ایکس بینڈ میٹ فیصل کے ساتھ ایک سیاح کے طور پر شہر کو دریافت کرنے کا موقع ملا ہے۔
ہم حیران ہیں کہ شہر کس حد تک بدل چکا ہے اور کئی نئے پُرکشش مقامات بنائے گئے ہیں۔ اس سفر نے مجھے دبئی کو ایک بار پھر نئے انداز سے دریافت کرنے کا موقع دیا۔ میں اس یوٹیوب سیریز کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ اس سفر کو شروع کرنے اور دبئی کے جادو بھرے تجربے سے لطف اندوز ہونے کے لیے بے چین ہُوں۔
فیصل اور بلال کو جوائن کریں، جو آپ کو شہر کے دل سے ایک ایسے سفر پر لے جائیں گے، جہاں آپ دبئی کو دوبارہ دریافت کریں گے۔ یہ سیریز اگلے ہفتے شروع کی جائے گی، لہٰذا شاندار اور پرجوش اقساط دیکھنے کے لیے دبئی ٹورازم کے یوٹیوب چینل کو دیکھتے رہیں۔
Comments are closed.