جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

پی ٹی آئی کے ووٹ کوئی اور پورے کرتا تھا، رانا ثناء اللّٰہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ووٹ کوئی اور پورے کرتا تھا، اس لئے فواد چوہدری اور شیریں مزاری گنتی اور رائے شماری میں کمزور ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری اور شیریں مزاری کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ انہیں گنتی نہیں صرف چالاکی آتی ہے، اسپیکر اپنا ووٹ بھی ڈالتے تو وزیراعظم شہباز شریف کے ووٹ 181 ہوتے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکمراں جماعتوں کے ووٹوں کی تعداد 180 ہے، پی ٹی آئی کا کوئی ووٹ اس میں شامل نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.