پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنی مرحومہ والدہ کے لیے دُعاؤں کی اپیل کردی۔
اس حوالے سے سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے چاہنے والوں اور عزیز و اقارب کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
فیصل واوڈا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میری والدہ کے انتقال پر آپ کے تمام پیغامات کے لیے آپ سب کا شکریہ۔‘
اُنہوں نے اپنے دوستوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے پیغامات، میرے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔‘
سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ بھی لکھا کہ ’اگر میں آپ سب کو انفرادی طور پر جواب نہ دے سکوں تو معذرت خواہ ہوں۔‘
آخر میں اُنہوں نے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری مرحومہ والدہ کے لیے دُعا کریں۔‘
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ انتقال کر گئیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے گزشتہ روزٹوئٹر پر افسوسناک خبر کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کچھ دنوں سے کومے میں تھیں جس کے بعد گزشتہ روز، بدھ کو اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔
ان کی نمازِ جنازہ آج نمازِ ظہر 1بجے عائشہ مسجد خیابانِ DHA فیز 7 کراچی میں ادا کی جائے گی۔
Comments are closed.