سینیٹ الیکشن میں ایک دن باقی رہ گیا، حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے وزیراعظم عمران خان کی پرانی ویڈیو شیئر کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید خان نے وزیر اعظم عمران خان کی کئی سال پرانی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی سیاسی ٹیم کو حریف کو شکست دینے کی ترغیب دے رہے ہیں۔
عمران خان ویڈیو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ جب ہارکا خوف آجائے تو جیتنے کا موقع ضائع ہوجاتا ہے، جیت کی حکمت عملی اور نہ جیتنے کی اسٹریٹجی کچھ اور ہوتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جیتنا ہو تو ٹیم سلیکشن اور مائنڈ سیٹ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ عمران خان سینیٹ انتخابات آرام سے جیتیں گے، پی ڈی ایم کیمپ میں خوف و ہراس ہے کیونکہ ان کا انجام قریب ہے، وہ اسلام آباد میں امیدوار کھڑے کرنے پر پچھتائیں گے۔
فیصل جاوید خان نے کہا کہ انشاء اللہ فتح پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کی ہے۔
Comments are closed.