فیصل آباد پولیس نے چک جھمرہ میں گھر پر چھاپہ مار کر زنجیروں میں بندھی لڑکی کو بازیاب کروالیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی لیکن اہل خانہ نے اسے قید کر رکھا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق اہل خانہ نے لڑکی کا نکاح کسی دوسرے شخص سے کرا دیا تھا۔
فیصل آباد پولیس نے لڑکی کے والد اور ماموں سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کو دارالامان منتقل کیا ہے جبکہ اُس کے والد کو حراست میں لے لیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.