فیصل آباد سے بھی پہلی حج 2023ء کی پرواز صبح 9 بج کر 40 منٹ پر مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو گئی۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 1341 پر کل 149 عازمین حج روانہ ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، ڈائریکٹر ایف آئی اے، ڈی سی فیصل آباد نے عازمینِ حج کو رخصت کیا۔
سی پی او، ڈپٹی ڈائریکٹر حج اور ایئر پورٹ منیجر نے افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔
اس سلسلے میں حج پروازوں کے لیے مختص ڈومیسٹک ڈیپارچر لاؤنج میں تمام ضروری انتظامات کیے گئے تھے۔
Comments are closed.