فیشن گڑیا باربی کےطویل عرصے کا ساتھی کین جمعرات کو 60 برس کا ہوگیا۔ برتھ ڈے کے اس اہم سنگ میل کو منانے کے لیے اسے اس کی اصل حالت میں لایا گیا۔
کھلونے بنانے والی کمپنی میٹل نے کین کے پہلے ڈول کے انداز میں اسے سرخ سوئمنگ ٹرنک پہنا کر اسکے ساتھ سینڈلز اور پیلے رنگ کا تولیہ اسکے کاندھوں پر ڈال کر دوبارہ تیار کیا۔
یاد رہے کہ کین کا نام میٹل کے بانی ایلیٹ اور روتھ ہینڈلر کے بیٹے کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اور اس کی باربی سے پہلی ملاقات 1961 میں ایک ٹیلی ویژن کمرشیل کے سیٹ پر ہوئی تھی۔
گزشتہ سالوں کے دوران اسمیں متعدد بار تبدیلی کی گئی اور اسے فائر فائٹر سے بریسٹا تک بنایا گیا، اور اب اسکے نو اسکن ٹونز، تین باڈی شیپ، دس آنکھوں کے رنگ، مختلف ہیئر اسٹائل اور ہیئر ٹائپ شامل ہیں جبکہ ایک کین، ڈول وہیل چیئر پر بھی ہے۔
Comments are closed.