آسٹریلوی شہری نے فیرس وہیل (بڑا جھولا) ہاتھ سے گھما کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
ٹرائے کونلے نے سڈنی کے لونا پارک میں نصب بڑے جھولے کو 16 منٹ 55 سیکنڈ تک ہاتھوں سے گھمایا۔
ٹرائے نے اس موقع پر ملنے والی رقم ایک فلاحی تنظیم کو دے دی جو شدید بیمار بچوں اور ان کے گھرانوں کا خیال رکھتی ہے۔
شہری نے پچھلے سال کینسر کی وجہ سے انتقال کرنے والے 11 سالہ بچے کی یاد میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹرائے کی ویڈیو شیئر کی۔
یہ ٹرائے کا چوتھا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے، ان کے پاس سب سے زیادہ گاڑیوں کو دانتوں سے کھینچنے کا ریکارڈ بھی ہے۔
Comments are closed.